وزارت قانون نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری پر تنقید کو افسوسناک قرار دے دیا

مخصوص نشستوں پر حلف برداری کو متنازع بنانے کی کوشش غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، وزارت قانون

پیر 21 جولائی 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وزارتِ قانون نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری پر بلاجواز تنقید کو افسوسناک قرار دے دیا۔ جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کو متنازع بنانے کی کوشش غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پر تنقید بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔سیاسی عناصر بغیر آئینی مطالعے کے حلف برداری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامئے میں وزارت قانون نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پر کی جانے والی تنقید کو بھی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے آئین کے مطابق گورنر کو حلف برداری کی ذمہ داری سونپی، آئین کا آرٹیکل 255 حلف برداری کے تعطل پر چیف جسٹس کو نامزدگی کا اختیار دیتا ہے۔وزارتِ قانون نے واضح کیا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے آئین مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے، اور اسی کی روشنی میں تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔