Live Updates

ممبئی ، ائیر انڈیا کا ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

پیر 21 جولائی 2025 22:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) بھارت میں طیاروں کو پیش آنے والے حادثات روز کا معمول بن گیا ہے ۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی 2744کوچی سے ممبئی آرہی تھی۔تیز بارش کے باعث رن وے کے نقصان پہنچنے پر متبادل رن وے کو فعال کیا گیا۔

ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے سے پھسل گیااورطیارے کے 3ٹائر پھٹ گئے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت ممبئی میں شدید بارش ہو رہی تھی۔ طیارے کو لینڈنگ کے دوران کافی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی طرح ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی 2744 کی لینڈنگ کرائی گئیتاہم اس دوران فلائٹ رنوے پر پھسل گئی۔ واضح رہے کہ 12جون احمدآباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ171ٹیک آف کے بعد ہی ایک عمار ت پر گر کر تباہ ہو گیاتھا ۔ حادثے میں عملے کے ارکان سمیت طیارے پر سوار 241مسافراورزمین پر موجود 19 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کو بھارت کی ہوابازی کی تاریخ کے سب سے بدترین حادثات میں سے ایک میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات