ایف بی آر کی طرح پی آر اے نے بھی آسانی کی بجائے مشکلات پیدا کر دی ہیں ‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

منگل 22 جولائی 2025 13:44

ایف بی آر کی طرح پی آر اے نے بھی آسانی کی بجائے مشکلات پیدا کر دی ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا ہے کہ کچھ عرصے بعد پنجاب حکومت کا ٹیکس فری بجٹ بھی وفاق کی طرح عوام کا خون نچوڑے گا،رواں مالی سال میں ہر قسم کی سروسز پر ٹیکس عائد کرکے عوام میں کنفیوژن پیدا کر دی گئی ہے،کون سی سروسز ہیں کون سی نہیں ٹیکس پیئر اورٹیکس کلیکٹر دونوں کے لئے پریشانی پیدا کردی گئی ہے جیسے جیسے سروسز ٹیکسز کا فیصلہ ہوتا جائے گا ویسے ویسے عوا م پر بھی ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جائے گا ۔

ٹیکس بارز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نظام میں کئی طرح کی تبدیلیاں کی گئی ہیں جوٹیکس دہندگان کے لئے آسانی کی بجائے مشکلات پیدا کر رہی ہیں اس لیے حکومت کا ٹیکس فری بجٹ نہیں بلکہ ٹیکسوں کا پنڈوراباکس کھلنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبائی ریونیو اتھارٹیز نے اپنے قوانین اور پالیسیاں مرتب کر لی ہیں اور مقابلہ جاری ہے جس میں ٹیکس پیئر پس رہا ہے ،صوبو ں میں ٹیکسز کی کاغذی کارروائی اور لین دین علیحدہ علیحدہ ہے اور ریٹرن بھی ہر صوبے کی علیحدہ علیحدہ جمع کرانی پڑتی ہے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پرال سے معاہدہ کرکے ٹیکس پیئر کو مزید الجھنوں میں ڈال دیا ہے۔