گورنر خیبرپختونخوا سے اے این پی کےوفد کی ملاقات، صوبہ میں سیاسی صورتحال ، امن و امان اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال

منگل 22 جولائی 2025 13:52

گورنر خیبرپختونخوا سے  اے این پی کےوفد  کی ملاقات، صوبہ میں سیاسی صورتحال ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی ، نائب صدر شاہی خان شیرانی ، نائب صدر صلاح الدین ، جوائنٹ سیکرٹری حامد طوفان ، کلچرل سرگرمیوں اکبر ہوتی ، یوتھ سیکریٹری ثنا گلزار ، سالار شاکراللہ شنواری شامل تھے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شجاع خان المعروف شازی خان ، ہلال احمر کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی ، فضل حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملاقات میں صوبہ میں سیاسی صورتحال ، امن و امان اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی حقوق کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو سراہا۔دریں اثنا گورنر خیبر پختون خوا سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رنگ پور جنوبی، تحصیل پروا کی سیاسی و سماجی شخصیت شاہ نواز بلوچ نے بھی ملاقات کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چشمہ لیفٹ کینال منصوبے پر کام کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمک ، ڈیرہ غازی خان ،ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت ہو رہی ہے۔