پی آئی اے ائیرکرافٹ انجینئر کو لوٹ لیا گیا

منگل 22 جولائی 2025 16:31

پی آئی اے ائیرکرافٹ انجینئر کو لوٹ لیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پی آئی اے ائیرکرافٹ انجینئر کو کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق لوٹ مار کا شکار پی آئی اے کے انجینئر نعیم پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز تنظیم(سیپ) کے جوائنٹ سیکرٹری بھی ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے انجینئر نعیم شاہ فیصل کالونی میں ساتھی انجینئر کے انتظار میں کھڑے تھے کہ ڈاکو آئے اور لوٹ لیا۔ ذرائع پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے انجینئر سے موبائل اور بٹوا بھی ڈاکو چھین کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :