اگر وردی میں ملبوس ادارے سڑکوں پر احتجاج کریں گے تو عام شہری کس سے انصاف کی امید رکھے گا،طاہر کھوکھر

منگل 22 جولائی 2025 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ ریاستی تاریخ میں پہلی بار ڈسپلن فورس اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آئی ہے جو کہ ایک باعثِ تشویش اور سنجیدہ قومی معاملہ ہے پولیس ایک ریاستی محافظ ادارہ ہے جس کی ذمہ داری عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے لیکن اگر اسی فورس کو اپنے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کا راستہ اپنانا پڑے تو یہ دارہ جاتی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہایہ ایک خطرناک مثال قائم ہو رہی ہے اگر وردی میں ملبوس ادارے سڑکوں پر احتجاج کریں گے تو عام شہری کس سے انصاف کی امید رکھے گایہ صرف سسٹم کی کمزوری ہے حکومت سے مطالبہ ہیکہ فورسز کے مسائل کو فوری طور پر سنجیدگی سے سنا جائے ان کے جائز مطالبات حل کیے جائیں اور ایک ایسا نظام وضع کیا جائے جس کے تحت ادارے اپنے مسائل افسران بالا تک مؤثر انداز میں پہنچا سکیں بغیر کسی احتجاج کے اگر ریاست اپنے محافظوں کے ساتھ انصاف نہیں کرے گی تو عوامی اعتماد مجروح ہوگا اور اس کا براہِ راست اثر امن و امان کی صورتحال پر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے اس پر سیاست نہ کی جائے اس سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔