ایس ایس ڈبلیو ایم بی انٹر اکیڈمی گرلزاینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،3میچوں کا فیصلہ

منگل 22 جولائی 2025 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن اور فردوس اتحاد کے اشتراک سے ایس ایس ڈبلیو ایم بی انٹر اکیڈمی ٹرافی گرلز اینڈ بوائز ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ افتتاح ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی جنرل منیجر مریم طارق نے کیا اس موقع پر غلام محمد خان محمد اخلاق، روٹرین صدف جہاں SBA کے ایس وی سی یونس فریشی KBA کے سیکرٹری زاہد ملک ایس بی اے کے سیکرٹری عامر شریف،زعیمہ خاتون اور دیگر شخصیات موجود تھیں ٹورنامنٹ کے پہلے دن گرلزکے دو اور بوائز کے ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا پہلے میچ میں فاطمہ جناح اکیڈمی نے رتھ فا اکیڈمی کو 10-5 سے شکست دی۔

و نر ٹیم کی جانب سے انجیل نے 4 عمیما نے 4 اور گھینا نے 2 جبکہ ر نرئم کی جانب سے عقیقہ نے 3 فبہیہ طارق اور یسری نے ایک ایک پوائنٹ اسکور کیا دوسرے میچ میں رعنا لیاقت علی اکیڈمی نے بے نظیر بھٹو شہید اکیڈمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6.7 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ونر ٹیم کی آ منہ اشرف نے 5عنیقہ اور عائزہ نے ایک ایک، رنرٹیم کی جانب سے دانیا،فاطمہ ادریس، سمران نے 2.2 پوائینٹس اسکور کئے۔

بوائیز میچ میں جاوید میمن اکیڈمی نے محمد خان اکیڈمی کو 32-21 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب سے حارث شاہد نے 14 حسن اقبال نے 8 اور رضا رفیق نے نے 7 جبکہ رنر ٹیم کی جانب حسن علی نے 12 ،یش کمار نے 5 اور عبدالرافع نے 4 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں نعیم احمد، راج کمار لکھوانی ،نصرت افضل ، مائیکل ٹرنر ،ذو الفقار عباس، محمد عثمان اور محمد اشرف نے ٹیکنیکل آفیشلز اور ریفریز کے فرائض انجام دیئے ۔