Live Updates

اٹک ،ڈپٹی کمشنراٹک کے عوام کے محسن ہیں،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آن ہیلتھ ایف پی سی سی آئی

منگل 22 جولائی 2025 18:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سابق صدر ایوان صنعت وتجارت چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آن ہیلتھ ایف پی سی سی آئی طارق محمود نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا ،اٹک کے عوام کے محسن ہیں، ضلع کی ترقی اور خوبصورتی میں اضافہ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ اہلیان اٹک ان کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کےدوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول، جمخانہ کلب، اکیڈمی ادبیات کا قیام شہر کے داخلہ راستوں کی سجاوٹ خواتین بچوں کے لیے پارکوں کا قیام سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش آئی ٹی پارک میں فری لائسنگ اور انٹرپرینپورشپ ٹریننگ پالیسی میکنگ ورکشاپس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسسز جدید کواورکنگ اسپیسز اور اسپورٹس ایرینا کرکٹ و فٹ بال جیسی سہولیات کی فراہمی ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے طالب علموں کے لئیے مارننگ ایوننگ شفٹوں میں آئی ٹی سکلز کورسسز کا اجراء ضلع بھر کے سکولوں میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئیے اقدامات و دیگر بے شمار ایسے کارنامے ہیں، جو ڈی سی نے ذاتی دلچسپی لے کر ضلع اٹک کی ترقی و خوبصورتی کے لئیے کئے،ان کے یہ کارنامے صدیوں یاد رکھے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ضلع اٹک کی سو سالہ تاریخ میں وہ پہلے ڈپٹی کمشنر ہیں جنہوں نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے بے فلاح و بہبود کے ان گنت کام کروائے ان کے آفس کے دروازے سائلین کے لیئے ہمشہ کھے رہتے ہیں عام آدمی کی ان تک رسائی با آسانی ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر کے عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :