خوازہ خیلہ ،بچے پر تشدد ،قتل ،ایوا جی الائنس کا شدید ردعمل، متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کا اعلان

منگل 22 جولائی 2025 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں مدرسے کے طالبِ علم پر مبینہ تشدد اور قتل کے دل خراش واقعے پر انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ایوا جی الائنس نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن قانونی، اخلاقی اور سماجی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے ایوا جی الائنس کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی سرکردہ رہنما ثمرین حکیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ خوازہ خیلہ میں کمسن بچے پر وحشیانہ تشدد اور موت جیسے سانحے نے ہر درد مند دل کو دہلا دیا ہے، اور یہ واقعہ معاشرے کی اجتماعی بے حسی پر سوالیہ نشان ہے۔ثمرین حکیم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایوا جی الائنس کے ممبران جلد متاثرہ خاندان کے گھر جا کر ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کریں گے اور انہیں مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی سفاکیت کا ارتکاب نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :