افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا

منگل 22 جولائی 2025 21:05

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)افغان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طے پاگیا ، ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر 2021ء کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اعلی سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔