مظفرآباد، پی ٹی آئی رکن اسمبلی میر اکبر خان کی کامیابی کالعدم قرار

ایل اے 16باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، الیکشن ٹربیونل

منگل 22 جولائی 2025 21:10

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رکن آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میراکبر کی کامیابی کالعدم قرار دیدی۔ذرائع کے مطابق ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل جج حافظ اکرم نے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16باغ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی میراکبر کے خلاف لیکشن عزرداری پر فیصلہ سنایا۔میر اکبر خان کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دے دی گئی۔ سردار میراکبر انوارالحق کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہیں۔الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ ایل اے 16 باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، میر اکبرخان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔