Live Updates

بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ّ موسی خیل، زیارت، بارکھان،ژوب، ہرنائی، لورالائی، کوہلو اور خضدار میں آندھی کا امکان ہے

منگل 22 جولائی 2025 22:50

ں*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم موسی خیل، زیارت، بارکھان،ژوب، ہرنائی، لورالائی، کوہلو اور خضدار میں آندھی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ قلات چاغی، نوکنڈی، واشک، پنجگور اور لسبیلہ کے اضلاع میں شام اور رات کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں 28.0 ملی میٹراور زیارت زیارت میں 13.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45.5 ریکارڈ کیا گیا

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات