ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ سے نو منتخب خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات

منگل 22 جولائی 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) بلوچستان سول سروس ایگزیکٹو برانچ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب کے موقع پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے حال ہی میں منتخب ہونے والی خواتین اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے افسران کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محنت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچھی گورننس اور سروس ڈلیوری کے نظام میں اصلاحات کے لیے نوجوان اور باصلاحیت افسران کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ،ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین افسران کی سول سروس میں شمولیت ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے، جو نہ صرف صنفی توازن کو فروغ دیتی ہے بلکہ عوامی فلاح میں بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے ،نئی افسران نے رہنمائی اور حوصلہ افزائی پر ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :