ْایس ایس پی اوگی نذیرخان کی ٹرانسفر ،ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 23 جولائی 2025 02:25

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)ایس ایس پی اوگی نذیرخان کی ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور سمیت ضلع کے تمام ایس پیز ،ڈی ایس پیز ، ریٹائرڈ پولیس افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے تبدیل ہونے والے ایس ایس پی اوگی نزیر خان کو اپنی اور مانسہرہ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ دیگر افسران کی جانب سے بھی انھیں تحائف پیش کئے گئے،ایس ایس پی اوگی نذیر خان ایس ایس پی سیکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعینات ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :