غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں کا قتل ناقابلِ جواز ہے، یورپی یونین

بدھ 23 جولائی 2025 08:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کے منتظر عام شہریوں کو قتل کرنا ایسا اقدام ہے جس کا کسی طور دفاع نہیں کیا جا سکتا۔العربیہ کے مطابق انہوں نے اسرائیلی فوج پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امدادی مراکز کے قریب شہریوں کو نشانہ بنانا بند کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا کہ غزہ میں مدد کے منتظر شہریوں کا قتل ناقابلِ دفاع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک بار پھر اسرائیل کے وزیر دفاع گدعون ساعر سے گفتگو کی ہے تاکہ انہیں امدادی سامان کی فراہمی سے متعلق ہماری مفاہمت یاد دلاؤں اور یہ واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو تقسیم کے مراکز پر شہریوں کو ہلاک کرنا بند کرنا ہو گا۔