ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، عوامی منصوبوں کو معیار و شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 23 جولائی 2025 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اکا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اور تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی گئی اور مستقبل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔