قاضی احمد میں گیس فلنگ کے دوران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

بدھ 23 جولائی 2025 12:57

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے علاقے میں ایک ایل پی جی شاپ پر گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی سلنڈر دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے اور آگ نے دوکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے پیچھے فلنگ کے دوران حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام نے بتایاکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ کے پھیلنے سے قریبی علاقے کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا