سعودی عرب کاشام میں تعمیر نو کے لئے کوششوں کی حمایت کا اعادہ

بدھ 23 جولائی 2025 15:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے شام کی سلامتی ، استحکام، اتحاد اور خود مختاری کو یقینی بناتے ہوئے شام کی تعمیر نو کے لئے مشترکہ کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مقامی اور بین الاقومی حالات زیر بحث آئے۔اجلاس کے حوالے سے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کہ کابینہ نے شام کی تعمیرِ نو، سلامتی و استحکام اورخود مختاری کو یقینی بنانے کے لئے شامی حکومت کی حمایت کے حوالے سے سعودی عرب اور متعدد برادر ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کے مندرجات کی اہمیت پرزور دیا۔