راجہ فاروق حیدر خان ریاستی تشخص کے محافظ اور کشمیریوں کی عزت اور وقار کی علامت ہیں،سید مہران بخاری

بدھ 23 جولائی 2025 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)راہنما مسلم لیگ ن سید مہران بخاری نے کہا ہے کہ سازشی ناکام ہونگے، قائد کشمیر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان عوامی تائید وحمایت سے آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، راجہ فاروق حیدر خان ریاستی تشخص کے محافظ اور کشمیریوں کی عزت اور وقار کی علامت ہیں، آزادکشمیر کے کچھ سیاستدان تعصب کی بنیاد پر راجہ فاروق حیدر خان کو اسمبلی سے باہر کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں، ایسے لوگوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہم پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر راجہ فاروق حیدر خان کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں، حلقہ چھ میں تعمیروترقی کے نوے فیصد کام راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کئے ہیں، مخالفین کے پاس عوام کو کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں، لوگ اب گپ شپ زبانی دعوؤں اور فرضی باتوں پر یقین نہیں کرتے، لوگوں کو اپنے کاموں، علاقائی تعمیروترقی سے غرض ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ نظریاتی سیاست دفن ہوچکی ہے، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ان چار سالوں میں حلقہ چھ کے اندر دیگر منصوبہ جات کے ساتھ پختہ سڑکوں کا جال پھیلایا ہے،مہران بخآری کا کہنا تھاکہ ابھی الیکشن سے پہلے بہت سے مذید جاری کام بھی مکمل ہونگے۔ ہمیں امید اور یقین ہے شاندار کارکردگی کی بنیاد راجہ فاروق حیدر خان آمدہ الیکشن میں مخالف سیاسی امیدواروں کو واضح شکست سے دوچار کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ انشائاللہ ہم بھی راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔