
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے پر غور
گیس سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے نمٹنے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں تین سے دس روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے، حکومت گیس سیکٹر کے بحران پر قابو پانے کیلئے بینکوں سے قرضے لینے پر مشاورت کر رہی ہے
فیصل علوی
بدھ 23 جولائی 2025
14:44

(جاری ہے)
اس کے علاوہ گیس کے بلوں میں اضافی سرچارج شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ قرض کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں کے حوالے سے واضح اور عملی منصوبہ طلب کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت دو ہزار آٹھ سو ارب روپے کے گردشی قرضوں کے خاتمے کا ٹھوس روڈ میپ فراہم کرے ورنہ آئندہ قسط کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت بینکوں سے دو ہزار ارب روپے تک قرض لینے پر بھی مشاورت کر رہی ہے تاکہ گیس سیکٹر کے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت بجلی کے شعبے کی طرح گیس سیکٹر میں بھی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے پر مجبور ہو چکی ہے اور اسی تناظر میں پیٹرولیم لیوی کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ اندرونی وسائل سے گردشی قرضے کم کئے جا سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے جس کے تحت بینکوں سے دو ہزار ارب روپے تک قرض حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت اس قرض کو آسان شرائط پر حاصل کرنے کیلئے مختلف بینکوں سے مشاورت کر رہی ہے جبکہ 800 ارب روپے کے سود کی معافی یا کمی کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں۔حکومت کا منصوبہ ہے کہ بینکوں سے حاصل کردہ قرض آئندہ پانچ برسوں میں مرحلہ وار واپس کیا جائے گا۔ اگر پیٹرولیم لیوی عائد کر دی جاتی ہے تو اس سے سالانہ 180 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
9مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں گے
-
منصوبہ سازوں کی سازش ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر چیزوں کو متنازع بنایا جائے
-
غیر جمہوری فیصلے سے حاصل کی گئی مخصوص نشستوں پر منتخب سینیٹرز متنازع ہیں
-
پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
-
غزہ: یو این امدادی اہلکار بھی بھوک اور تھکن سے بے ہوش ہونے لگے
-
ماحول دوست توانائی کی طرف سفر سے واپسی ناممکن، یو این چیف
-
یونیسکو رکنیت ترک کرنے کا امریکی فیصلہ کثیرالفریقیت سے متضاد، آزولے
-
غزہ سے یوکرین تک تنازعات کے پرامن حل میں سفارتکاری کو موقع دیں، گوتیرش
-
سلامتی کونسل: تنازعات کے پرامن حل پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور
-
حکومت نے گزشتہ مالی سال 26.5 ارب ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا
-
9 مئی واقعے کی ایف آئی آر شکایت ملنے سے 10 گھنٹے قبل درج کیے جانے کا انکشاف
-
9 مئی کیسز کے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمان نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا، اس لیے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سازش میں شریک تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.