
9 مئی کیسز کے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمان نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا، اس لیے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سازش میں شریک تھے
ذوالفقار بھٹو کیس میں سپریم کورٹ نے طے کر دیا تھا کہ سازش کبھی ثابت ہو ہی نہیں سکتی، 9 مئی کیسز کے فیصلے سے متعلق بابر اعوان کا انکشاف
محمد علی
بدھ 23 جولائی 2025
20:49

(جاری ہے)
انہوں نے سوال کیا کہ 9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ دہشت گرد روزانہ ہمارے بچوں کو مارتے ہیں، دہشت گردوں کے ٹرائل کونسی عدالت میں ہو رہے ہیں؟۔
یہ فیصلے 5 اگست کی تحریک سےلنک ہے، پاکستان کے رول آف لا کا قتل کیا گیا ہے۔ تمام سزاؤں کوہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اس حوالے سے شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ شیر پاؤ پل کیس کی ایف آئی آر میں سازش کا ذکر ہی نہیں، مقدمہ 10 مئی صبح 3 بجے درج کیا گیا، شکایت 10:30 بجے ملی، ایف آئی آر شکایت سے 10 گھنٹے پہلے درج ہو گئی، 5زخمی اہلکاروں کا ایف آئی آر میں بتایا گیا، 3 عدالت پیش ہوئے، 3 کے بھی میڈیکولیگل غلط ثابت ہو گئے، ڈاکٹر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس والوں نے ہمیں زخم دکھائے ہی نہیں، تفتیشی نے جائے وقوعہ کا دورہ ہی نہیں کیا ۔ اسٹار گواہ حسام افضل نے ہر شہر کے حساب سے میٹنگ میں شامل افراد کی تعداد مختلف بتائی، لاہور عدالت میں بتایا 15 تھے، سرگودھا عدالت میں بتایا 14 تھے، فیصل آباد میں 44 اور گوجرانوالہ میں 58 بتائے، اسٹار گواہ سازش سننے والے دن ڈیوٹی پر ہی نہیں تھا۔ جبکہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ سزائیں ایسی ہیں جیسے جمہوریت کو سزا دی گئی، ایک پولیس اہلکار کہتا ہے کہ میں زمان پارک میں داخل ہو گیا اور صوفے کے پیچھے چھپ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسرا مقدمہ ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو سزائیں دی گئیں ، تمام مقدمات میں وہی دو گواہ پیش کیے گئے،اس فیصلے سے ملک کی بدنامی ہوئی،اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ سیاسی معاملہ نہیں رہا ہمارےبچوں کےمستقبل کا معاملہ ہے، آج جمہوریت پرحملہ اورمذاق ہوا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا کیا اسی نظام کوبرداشت کرنا ہےیا تبدیل کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
-
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.