شاہ غلام قادر کا برمنگھم میں سابق امیدوار اسمبلی وممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب کے ڈیرہ وادی بناہ آمد

بدھ 23 جولائی 2025 16:22

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کا برمنگھم میں سابق امیدوار اسمبلی وممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب کے ڈیرہ وادی بناہ آمد شاہ غلام قادر اپنی تمام تر سیاسی مصروفیات سے وقت نکال کر اپنے وفد کے ہمرا ڈیرہ وادی بناہ راجہ رضوان نصیب کے پاس پہنچے ان سے ملاقات کی اس موقع پر شاہ غلام قادر نے نوجوانوں کو سیاست میں آنے اور کردار ادا کرنے پر زور دیا انھوں نے پردیس میں دیس جیسے ماحول کو خوب انجوائے کیا اور دریار غیر میں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے پر راجہ رضوان نصیب کی کاوشوں کو سراہا شاہ غلام قادرنے راجہ رضوان نصیب کے گھوڑے شان نصیب سے بھی ملاقات کی اور اس کو پسند کیا اور کہا کہ اگر پھر وقت ملا تو وہ گھڑ سواری کے لیے دوبارہ ڈیرہ وادی بناہ پر آئوں گا راجہ رضوان نصیب نے شاہ غلام قادر کا ڈیرہ وادی بنا ہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔