کراچی، خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

نوازئیدہ بچوں میں 3 لڑکیاں اور2 لڑکے شامل ہیں، بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہے، سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن دی گئی ہے، ہسپتال انتظامیہ

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 23 جولائی 2025 15:31

کراچی، خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی 2025)کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، نوازئیدہ بچوں میں 3لڑکیاں اور2لڑکے شامل ہیں،بچوں کی پیدائش پر والدین اور ڈاکٹروں کا خوشی کااظہار،بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں خاتون کو ایمرجنسی کی حالت میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر سی سیکشن کے ذریعے آپریشن کیاجس کے نتیجے میں نوزائیدہ بچوں کی ولادت ہوئی۔

نوبیاہتا جوڑے کی شادی کو ایک سال ہوئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہے۔نجی ہسپتال کی انتظامیہ کا یہ بھی کہناتھا کہ بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیدائش کے وقت بچوں کا وزن نہایت کم تھا اور وہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے تھے۔

ان کی نوازئید بچوں کی طبیعت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جہاں وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم ان کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں بچے(Quintuplets) وقت سے پہلے 29 ہفتوں پر پیدا ہوئے۔بچوں کے والد عدنان شیخ کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

بچوں کے والد نے نجی ہسپتال کے بھاری اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔اہلخانہ کایہ بھی کہناہے کہ پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہٰذاہسپتال کی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتاہوں۔خاتون کے شوہرعدنان شیخ نے یہ بھی کہاکہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔اللہ پاک کی کرم نوازی ہے کہ اس نے مجھے اولاد کی نعمت سے مالامال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :