''پاک قطر بزنس ایکسپو 2025'' دوحہ کا شاندار آغاز کل ہوگا

بدھ 23 جولائی 2025 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء)ICCI) 25 اور 26 جولائی کو دو روزہ ''پاک قطر بزنس ایکسپو 2025'' کا دوحہ میں انعقاد کرنے جا رہا ہے۔اس اعلیٰ سطحی تقریب سے اقتصادی تعاون اور کاروباری شراکت داری خاص طور پر رئیل اسٹیٹ، تعمیرات اور صنعتی شعبوں میں نئے مواقع کھلنے کی توقع ہے،۔ ICCI کے صدر ناصر منصور قریشی کی قیادت میں ایک 60 رکنی وفد جس میں پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ اداروں بشمول DHA اسلام آباد، لاہور اور ملتان کے ممتاز کاروباری رہنما اور مارکیٹنگ کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ایکسپو میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

صدر ناصر منصور قریشی کے مطابق یہ اقدام تجارت کو فروغ دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور خلیجی ریاستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو تقویت دینے بارے ICCI کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رھے کہ اس ایکسپو کو قطر میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے لیے مقامی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے سنہری موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس دورے میں دوحہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں طے شدہ بات چیت اور دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے میں معززین سمیت متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان مصروفیات کا مقصد ادارہ جاتی روابط استوار کرنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مستقبل کے مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون کی بنیاد رکھنا ہے۔عبدالرحمٰن صدیقی، سینئر نائب صدر ICCI جو پہلے سے ہی دوحہ میں انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، نے کہا ہیکہ: ''کاروباری برادری، خاص طور پر قطر میں مقیم پاکستانی کاروباری افراد اس ایکسپو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ملک کے دو اہم ادارے ICCI اور DHA اجتماعی اقتصادی ترقی کے لیے یکجا ہیں۔

''نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یہ میگا ایونٹ دوطرفہ کاروباری تعلقات میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور توقع ہے کہ اس سے سرمایہ کاری کے فروغ، تجارتی سہولت کاری اور اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے ٹھوس نتائجنبرآمدنہوںنگے۔