کراچی میں مسلح ملزمان کی یونیورسٹی طالبہ سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

ملزمان نے لوٹ مار کے بعد اس علاقے میں کچھ ہی فاصلے پر دوسری واردات بھی کی

بدھ 23 جولائی 2025 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) بفرزون سیکٹر 15 اے 2 میں مسلح ملزمان کی یونیورسٹی طالبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 اے 2 میں موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

مسلح ملزمان کی یونیورسٹی طالبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، شہری اپنی بیٹی کو موٹر سائیکل پریونیورسٹی چھوڑنے جا رہا تھا۔

موٹرسائیکل سوارملزما ن اسلحہ کے زور پر طالبہ سے موبائل چھین کرفرار ہوئے ، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد اس علاقے میں کچھ ہی فاصلے پر دوسری واردات بھی کی۔بچی کواسکول چھوڑنے والے شہری کو بھی اسلحے کے زور پر لوٹا گیا ، دونوں وارداتوں میں سی سی ٹی وی میں نظرآنے والے ملزمان ایک ہی ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال کسی متاثرہ شہری نے مقدمہ درج نہیں کرایا۔