میرامشن بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کرناہے،صوبائی مشیر نوبزادہ بابا محمد امیر حمزہ خان زہری

بدھ 23 جولائی 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صوبائی مشیر بلدیات نوبزادہ بابا محمد امیر حمزہ خان زہری سے خلق جھالاوان میں شہید سکندر ہسپتال زہری کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میلادنے نوابزادہ امیر حمزہ کو ہسپتال کے مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ،جس پرنوابزادہ امیر حمزہ نے ادویات کی کمی کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سے فون پر بات کی، نواب زادہ امیر حمزہ نے باقی مسائل کے حوالے سےبھی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری ایک متحرک حکومتی مشیر ہیں جو دن رات اپنے والد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی طرح بلارنگ ونسل عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرامشن بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کرناہے ،میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دن رات بلوچستان کے عوام کے مسائل کو کم کرنے اور یہاں کے بیروز گار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔ مجھے اپنے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ یہاں کا نوجوان احساس محرومی کا شکار ہے ،میں اپنی توفیق کے مطابق اپنا فرض نبھارہاہوں ۔

متعلقہ عنوان :