پولیس کی جرائم پیشہ، روپوش و اشتہاری ملزمان خلاف کارروائیاں ،چار ملزمان گرفتار

بدھ 23 جولائی 2025 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) لاڑکانہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سجاول جونیجو انسپکٹر راجا ذوالفقار حیدر منہاس بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تھانہ سجاول جونیجو کے دو کیسز میں مطلوب ملزم الطاف جتوئی کو گرفتار کر لیا ۔

دوسری کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ سجاول جونیجو نے بمعہ اسٹاف کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تھانہ سجاول جونیجو کے دو کیسز میں مطلوب ملزم گلبہار ڈاھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ میروخان انسپکٹر منظور علی مہر نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر عرضی بھٹو چوک پر کارروائی کرکے تھانہ علی گویر آباد ضلع لاڑکانہ کے کیس میں اشتہاری ملزم رجب علی سومرو کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی پی پی ڈیرہ سب انسپکٹر ظہور احمد پہنور نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر گاؤں گل سانگھرو میں کارروائی کرکے تھانہ وگن کے کیسز میں روپوش ملزم محسن علی پہنور کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی ایس پی نصیرآباد غلام مزمل سومرو اور انچارج مجاھد اعجاز علی بگھیو نے بمعہ اسٹاف کے چھاپہ مار کارروائی میں شہری عبیداللہ ابڑو کی مسروقہ 125 موٹرسائیکل اور لیپ ٹاپ برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :