& نوجوانوں میں منافرت کے بجائے رواداری کا جذبہ اجاگر کرنے کے لئے ادارے کام کریں ، احسن اقبال

/نوجوانوں کو فکری انتشار سے نکالنے کے لیے اقبال کے افکار مشعلِ راہ ہیں یہ دور انفارمیشن وارفیئر کا ہے، نوجوانوں کو اس جنگ کا نشانہ بننے سے روکنا ہے ، وفاقی وزیر کا ایپکس کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی برائے معاشرتی و سیاسی اصلاحات کا پانچواں اجلاس سے خطاب

بدھ 23 جولائی 2025 20:50

؁ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء)ایپکس کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی برائے معاشرتی و سیاسی اصلاحات کا پانچواں اجلاس ،اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدماات پروفیسر احسن اقبال نے کی ،وزیر منصوبہ بندی نے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ ةاجلاس میں صوبائی حکومتوں، نیکٹا وزارت اطلاعات و نشریات ، وزارت قانون ، پیمرا ، ایچ ای سی اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی افسران کی شرکت۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں میں منافرت کے بجائے رواداری کا جذبہ اجاگر کرنے کے لئے ادارے کام کریں نوجوانوں کو فکری انتشار سے نکالنے کے لیے اقبال کے افکار مشعلِ راہ ہیں یہ دور انفارمیشن وارفیئر کا ہے، نوجوانوں کو اس جنگ کا نشانہ بننے سے روکنا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی روکنے کے لیے تعمیری قومی بیانیہ تیار کیا جائے شورش ذدہ علاقوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے حکومت نے 20 غریب ترین اضلاع میں روزگار و معاشی مواقع کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا ہے بلوچستان اور سابق فاٹا کے 5000 ہونہار طلبہ کو 2013-18 کے دوران اسکالرشپس فراہم کیے گئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی ترقیاتی فیصلہ سازی میں شمولیت کے لیے فوری حکمت عملی بنائی جائے ایچ ای سی بلوچستان کے اسکالرشپ یافتہ طلبہ کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے پنجاب و اسلام آباد کی جامعات کے وائس چانسلرز طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جامعات میں نسلی و لسانی بنیاد پر طلبہ کی ہاسٹل الاٹمنٹ بند کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر نوجوانوں میں قومی جذبہ اور حب الوطنی ابھارنے کے لیے صوبائی حکومتیں پروگرام تشکیل دیں ڈرامہ سازی صرف تفریح نہیں، معاشرتی کردار سازی کا مؤثر ذریعہ بھی ہے، اس کا اصلاحی استعمال کیا جائے صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔