Live Updates

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر لیہ میں طوفانی بارش کے باوجود تمام مرکزی روڈز سے نکاسی آب کا عمل مکمل

بدھ 23 جولائی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لیہ میں رات بھر طوفانی بارش کے باوجود میونسپل کارپوریشن اور ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت سے چند گھنٹے میں شہر صاف ہوگیا۔ لیہ کے تمام مرکزی روڈز سے نکاسی آب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر لیہ شہر کے اندرونی روڈزکوصرف دو گھنٹوں میں صاف کیا گیا۔ لیہ شہر میں ستھرا پنجاب اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں رات بھر نکاسی کیلئے متحرک رہیں۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور ستھرا پنجاب ٹیم کے عملے کوبارش کے باوجود کام کرنے پر شاباش دی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات