بھارتی سازشیں ناکام، ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول پر ہونے کا امکان

ایشیاء کپ کا میزبان بھارت ہے لیکن یواے ای میں میزبانی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 جولائی 2025 10:52

بھارتی سازشیں ناکام، ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول پر ہونے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2025ء ) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کا اجلاس آج ڈھاکا میں چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ہوگا۔ 
اجلاس کے دوران ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے جب کہ بھارت اور سری لنکا کے نمائندے ڈھاکا نہ پہنچ سکے ہیں۔ 
ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بھارت اے سی سی میں تنہا ہوگیا ہے کیوں کہ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ ستمبر میں پروگرام کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سالانہ اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے۔ 
اے سی سی ذرائع کے مطابق سری لنکا بورڈ کے صدر شمی ڈی سلوا علیل ہیں اور وہ بھی آن لائن شریک ہوں گے۔ 
افغانستان اور عمان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ میٹنگ میں شریک ہوں گے، افغانستان بورڈ کے نمائندے رات کو ڈھاکا پہنچ رہے ہیں۔ 
 ایشیاء کپ کا میزبان بھارت ہے لیکن یواے ای میں میزبانی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔