سرگودھا اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے علاقے جل تھل،گرمی کا زور دم توڑنے لگا

جمعرات 24 جولائی 2025 15:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سرگودھا اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے علاقے جل تھل اور گرمی کا زور مکمل طور پر دم توڑنے لگا۔پنکھوں کی ٹھنڈی ہواں نے اے سی بھی بند کروانا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ روز بھی ہونے والی موسلادھار بارش سے علاقے جل تھل ہو گے اور گرمی کا زور مکمل طور پر ٹوٹنے لگا جبکہ پنکھوں کی ٹھنڈی ہواں نے اے سی بھی بند کروانا شروع کر دی علاقہ میں دو روز سے جاری بارش نشیبی علاقے زیر آب اور گلی محلوں سمیت سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ رات بھی وقفہ وقفہ سے شروع بارش کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہا اور بارش کے باعث متعدد فیڈرز کے ٹرپ سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی

متعلقہ عنوان :