سی ٹی او لاہورکی ٹریفک پولیس کو سٹاپ لائن پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت

جمعرات 24 جولائی 2025 15:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) سی ٹی او لاہوراطہر وحید نے ٹریفک پولیس لاہور کو سٹاپ لائن پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ سٹاپ لائن کے بعد زیبرا کراسنگ ہے، سگنل بند ہونے پر پیدل چلنے والوں کا اس پر پہلا حق ہے،سٹاپ لائن سے پہلے گاڑی روکنے کا مقصد پیدل سڑک کراس کرنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے،تمام سگنلز پر ٹریفک وارڈنز سٹاپ لائن سے پہلے گاڑی روکیں گے ،عمل نہ کرنے کی صورت میں چالان جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پر لین لائن اور سٹاپ لائن کا نفاذ شہریوں کو بحفاظت ان کی منزل تک پہنچاتا ہے،تمام شہریوں کو یہ ضرور یاد رکھنا ہوگا کہ سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر انکو ائری چالان کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔