نوشہرہ ورکاں ،لیل ورکاں میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ٹرانسفارمر جل گیا

جمعرات 24 جولائی 2025 15:59

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں کم اور زیادہ و شدید برساتی عمل کا سلسلہ جاری ہے اور نواحی گاوں لیل ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے گاوں کے صارفین کے زیر استعمال 200 کے وی کا ٹرانسفارمر دھماکے کے ساتھ جل کر ضائع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اہل دیہہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک دھماکے کے ساتھ دوسرا دھماکہ ہوا اور پھر گاوں کی بجلی بحال نہ ہوئی جسے ایس ڈی او سکندر ریاض کی کمانڈ میں کام کرنے والی ایمرجنسی واپڈا ٹیم نے موقع پر جا کر چیک کیا ،مگر سپلائی بحال نہ ہونے پر تبدیل کر دیا گیا۔حالیہ دنوں میں بادلوں کی گھن گرج اور شدید برساتی سسٹم سے الیکٹرانک سسٹم تجارتی حلقے اور کاشتکار طبقہ بری متاثر چلا آرہاہے ۔\378

متعلقہ عنوان :