نو تعینات ڈی آئی جی جواد قمر نے ریجنل پولیس آفیسر مردان کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 24 جولائی 2025 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) نو تعینات ڈی آئی جی جواد قمر ( ستارہ شجاعت) نے ریجنل پولیس آفیسر مردان کا چارج سنبھال لیا۔جمعرات کو آر پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر افسران و اہلکاروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی جواد قمر نے آر پی او آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دفتر کے عملے سے ملاقات کی اور ان کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مردان ریجن کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز سے بھی تعارفی ملاقات کی جس میں مستقبل کی حکمت عملی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ، انسداد دہشتگردی اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :