خیبر پولیس نے رہزنی و دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 24 جولائی 2025 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) خیبر کے تھانہ علی مسجد پولیس نے کارروائی کے دوران رہزنی، ریل پٹری چوری کرنے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او علی مسجد یار جان اور ایڈیشنل ایس ایچ او صالح محمد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ شاگئی چنگئی میں کامیاب چھاپہ مار کر ملزم سلیم کو گرفتار کیا، ملزم سلیم تھانہ علی مسجد کی حدود میں متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :