سرگودھا پولیس کی اشتہاریوں، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 15 رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 24 جولائی 2025 17:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) سرگودھا پولیس نے اشتہاریوں، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ میلہ پولیس نے اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اکرام کو گرفتارکرلیا۔

اسی طرح منشیات فروش نعمان کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 320 گرام آئس اور وٹک رقم برآمد کرلی گئی۔ تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے افتخار سے چرس 600 گرام،تھانہ کینٹ پولیس نے داؤد سے شراب 30 لیٹر،جمشید سے شراب 20 لیٹر،تھانہ صدر پولیس نے عثمان سے آئس 50 گرام، منیر سے پسٹل30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے رحمان سے آئس 15 گرام،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تیمور سے شراب 20 لیٹر،حسیب سے رائفل 44 بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے عثمان سے پسٹل 30بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے عبدالرحمان سے بندوق 44 بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اسلم سے پسٹل30بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے اظہر سے پسٹل30بور اور تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے منظور سے رائفل 7mm برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے اور نمائش کرنے والے ملزم حسیب سے رائفل 44 بور برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ،مزید تفتیش جاری ہے۔