مری سیاحتی ضلع تو بن گیا،مگر اشیائ خوردونوش کی ریٹ لسٹ اپنی نہ بنا سکا

جمعرات 24 جولائی 2025 22:25

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)مری سیاحتی ضلع تو بن گیا،مگر اشیائ خوردونوش کی ریٹ لسٹ اپنی نہ بنا سکا،راولپنڈی کی لسٹ مری کے تاجران اور صارفین میں توں تکرار کا باعث بننے لگی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،محکمہ ہیلتھ صارفین اور تاجران کیلیے درد سر بنے ہوے ہیں،سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے سہارے تاجران کے لیے 24 گھنٹے سرکاری اہلکار عذاب سے کم نہیں،ڈپٹی کمشنر مری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو سب اوکے کی رپورٹ مجسٹریٹس کی فوج ظفر موج دینے میں مشغول ہے،ہر دن صبح سویرے مختلف وٹس ایپ گروپس میں سبزی،فروٹ،مرغی انڈوں کی لسٹ جو اپلوڈ کی جاتی ہے اس کو سابق سنئیر نائب صدر انجمن تاجران واجد عباسی تاجران کے ساتھ ایک بڑی زیادتی قرار دیتے ہوے کہتے ہیں کہ یہ جاری کردہ لسٹ راولپنڈی کی ہوتی ہے جبکہ سبزی منڈی اسلام آباد میں ہے،متعدد مرتبہ اس کی نشاندہی کی جو بے سود رہی،جبکہ روازنہ منڈی جانیوالے تاجران کھلا چیلنج دے رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کوئی بھی منڈی چلے جب بولیاں لگتی ہیں تو کوئی ایک چیز بھی اس لسٹ کے ریٹس کے مطابق کوئی وہاں دیکھا دے تو وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ اسی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائ خوردونوش فروخت کرینگے،مری میں روازنہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ تیار نہ ہونیکی وجہ سے صارفین وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن سے آج تک محروم ہیں اوپر سے ٹکے مار سرکاری کارندوں کی وجہ سے سوزوکی مافیا بھی مری بھر میں پھل سبزیاں فروخت کر کے تاجران کا استحصال کرنے میں مشغول ہے،مبینہ ذرائع کے مطابق سوزوکی مافیا اور گھوم پھر کر اشیائ خورونوش فروخت کرنیوالے عناصر سے باقاعدہ سرکاری اہلکار روزانہ کی بنیاد پر بھتہ اور سامان بھی لیتے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :