پنجاب اسمبلی :ٹچ سکرینز اور اے آئی چیٹ بوٹ سے جدید پارلیمانی نظام متعارف

42 فیصد بجٹ ہارڈویئرپرخرچ ہوگا، اے آئی چیٹ بوٹ سے عوام اورارکان اسمبلی کو قانون سازی میں مدد ملے گی سیاستدانوں کیلئے آن لائن کورسز اور ڈیجیٹل ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی، 400 ٹیب خریدنے کی منظوری

جمعرات 24 جولائی 2025 23:19

پنجاب اسمبلی :ٹچ سکرینز اور اے آئی چیٹ بوٹ سے جدید پارلیمانی نظام متعارف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اب روایتی انداز کے بجائے جدید ٹچ سکرینز اور ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے انجام دی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے 400 ٹیبلیٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی خریداری پر 8 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے تیار کردہ اس جدید منصوبے میں اسمبلی ریسورس سنٹر، آن لائن تربیتی کورسز اور ایک خودکار مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ بھی شامل ہوگا جو قانون سازی میں اراکین اسمبلی کی معاونت کرے گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کی مجموعی لاگت 30 کروڑ 73 لاکھ روپے ہوگی جس میں سے 42.6 فیصد بجٹ صرف ہارڈویئر کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا ایک اہم جزو عوام کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ کی سہولت ہے، جس کے ذریعے عام شہری بھی قوانین اور پارلیمانی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔پروگرام کے تحت سیاستدانوں کو آن لائن تربیت اور ڈیجیٹل کورسز کے ذریعے جدید قانون سازی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ تاہم، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور آصف بلال لودھی سے اس حوالے سے کوئی مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔