}ضلعی انتظامیہ پریس کلب کی بلڈنگ پر عرصہ درا ز سے نا جائز قا بض

mاٹک کے فعال صحا فی گزشتہ 12سال سے اپنے حق سے محرو م ہیں

جمعرات 24 جولائی 2025 20:05

ش*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ پریس کلب کی بلڈنگ پر عرصہ درا ز سے نا جائز قا بض ہے ، اٹک کے فعال صحا فی گزشتہ 12سال سے اپنے حق سے محرو م ہیں مگر انتظامیہ کے کا نو ں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ، بلڈنگ کے مسائل کے بارے میں تمام فورم پر اپیل کی گئی لیکن تمام اپیلیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دی گئی ہیں ، وفا قی وزیر نشریا ت اس مسلے کا حل نکالیں تاکہ صحا فیوں کو اپنا آئینی حق مل سکے ، ان خیالات کا اظہا ر سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ سید رضا حیدر نقوی نے اخبا ر نویسیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اٹک کا دورہ کریں تاکہ انہیں حقائق کا علم ہو ، اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے فال صحا فی گزشتہ 12 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پریس کلب کی عمارت سے محروم ہیں ، جو بھی حکومت اقتدار میں رہی اس کے وزیر اعلیٰ ، ایم این اے ، ایم پی اے اور گورنر پنجاب کے علم میں بار بار لایا گیا ہے کہ اٹک پریس کلب کی عمارت اور ذاتی سامان جس میں اے سی ، روسٹم ، قا لین ، کرسیاں ، صوفہ سیٹ ، کرٹنز ، سٹیج وغیرہ شامل ہیںچھینی جا چکی ہیں ، سید رضا حیدر نقوی نے کہا کہ انتظامیہ جوا ب دے کہ کس وجہ سے بلڈنگ چھینی گئی ہے ، پریس کلب کے ممبر نہ کسی جھگڑے میں شامل ہیں اور نہ ہی کلب کے خلا ف کوئی ایف آئی آر موجود ہے ، پریس کلب کی بلڈنگ 25 سال تک ہما رے پاس رہی جو کہ ضلعی چیئر مین سید اعجاز حسین بخاری نے ضلع کونسل کے 1987 کے اجلاس میں صحا فیو ں کے حوالے کی تھی ، ہمارے پا س کلب کی عمارت لینے کا ہر ثبوت موجود ہے ، حکومت جلد فیصلہ کرے ، صحا فیو ں کے لیے قابل شرم عمل ہے کہ ہم اپنے آئینی ادارے کو نہیں لے سکے ، مگر اب ایسا نہیں ہوگا ، وفاقی وزیر اطلاعات یا صوبائی وزیر اطلاعات اٹک کے دورے کا شیڈول جاری کریںتاکہ بلڈنگ کا مسلہ حل ہو سکے اور فعال صحافیو ں کو اپنا حق واپس مل سکے ۔