اختر اقبال ڈار نے سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی

میاں منظور وٹو کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ،نیک خواہشات کا اظہار کیا،زبیر حسن ضو اختر ڈار ،عمر ڈار بھی موجود تھے

جمعرات 24 جولائی 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو سے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پرملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔اختر ڈار نے میاں منظور وٹو کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پرزبیر حسن ضو اختر ڈار اورعمر ڈار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،ملکی ،سیاسی ومعاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنمائوںنے کہاکہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے لہٰذاپاکستان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرتے ہوئے غزہ اسرائیل جنگ بندی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے اور اسلاموفوبیا کا شکار غیر مسلم ممالک کی جانب سے مسلم ممالک پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کیلئے موثر لائحہ عمل مرتب کرے ۔اس مو قع پر میاں منظور احمد وٹو نے اختر ڈار کو اپنی کتاب جرم سیاست بھی پیش کی۔