
گلگت میں قومی ایکشن پلان برائے آبادی کے تحت علما سیمینار سے خطاب
جمعرات 24 جولائی 2025 21:30
(جاری ہے)
اگر نوجوان صحیح سمت میں رہنمائی حاصل کریں تو وہ معاشرے کی ترقی کا باعث بنتے ہیں، لیکن تربیت کے فقدان سے وہی نوجوان تباہی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے علمائے کرام کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علماء قوم کے فکری رہنما ہیں اور ان کی بات گہرا اثر رکھتی ہے۔ علمائے کرام کو نہ صرف عبادات بلکہ سماجی ذمہ داریوں، حقوق العباد، سچائی، عدل، رواداری اور حب الوطنی جیسے موضوعات کو بھی اپنے خطبات کا حصہ بنانا چاہیے۔ ماں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے گورنر نے کہا کہ "ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہے"۔ ماں نہ صرف گھریلو امور سنبھالتی ہے بلکہ ایک نسل کی معمار ہے۔ ایک دیندار، بااخلاق اور باشعور ماں اپنے بچوں کو انہی اقدار پر پروان چڑھاتی ہے، جو بچے کی شخصیت کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کی ماں کو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ دین و دنیا کی سمجھ بوجھ بھی رکھنی چاہیے تاکہ وہ اپنے بچوں کو ایک مثالی فرد بنانے میں کردار ادا کر سکے۔گورنر نے تجویز دی کہ اسکولوں، گھروں، مساجد اور کمیونٹی مراکز میں تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں جہاں بچوں اور نوجوانوں کو اخلاق، تہذیب، دین، وطن سے محبت اور انسانیت کے اسباق سکھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے پرامن خطے کو تعلیم یافتہ، بااخلاق اور باشعور نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر علم، اتحاد اور نیکی کے پرچم تلے جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آخر میں، گورنر نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سماجی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مل کر نئی نسل کی تربیت کریں، کیونکہ یہی نسل ایک بہتر پاکستان کی بنیاد بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماں اپنی گود کو تربیت گاہ اور علماء منبر و محراب کو اصلاح کا ذریعہ بنائیں تو ایک ایسا معاشرہ تشکیل پائے گا جو امن، انصاف اور ترقی کا گہوارہ بنے گا۔مزید قومی خبریں
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.