راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الہندوستان کا خوارج خطرناک دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد موسیٰ کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت پکڑا گیا، دہشت گرد کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کیلئے ریکی مکمل کر چکا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 25 جولائی 2025 10:48

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الہندوستان کا خوارج خطرناک دہشت ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025) راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الہندوستان کا خوارج خطرناک دہشت گرد گرفتار،دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے گئے،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد موسیٰ کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔

دہشت گرد کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کیلئے ریکی مکمل کر چکا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کیلئے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا اس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم، حفاظتی فیوز وائر 7 فٹ، ڈیٹونیٹر 3.، ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے مذکورہ دہشت گرد نے چند روز قبل حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل بھی کی تھی۔بتایا گیا ہے کہ ملزم متعدد بار افغانستان جا کر دہشتگردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا۔خطرناک دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد فوری طور پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے اس کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے بارے میں بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گرد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں مزید ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کیاتھا۔

ترجمان محکمہ انسداد ہشتگردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث  فتنہ الخوارج  کے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاتھا جن کی شناخت حمزہ اور رومان کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق تفتیش میں سامنے آیاتھا کہ چند ماہ قبل تھانہ ائی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے کیا تھا۔  ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں سے  دستی بم،بھاری مقدار میں بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمدکیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔