مقبوضہ کشمیر، معروف عالم دین شیخ احمد شبانی وفات پاگئے

شیخ شبانی نے اسلامی تعلیم کے فروغ، سماجی خدمت اور دین کی تبلیغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی

جمعہ 25 جولائی 2025 13:40

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف عالم دین حجتہ الاسلام شیخ احمد شبانی ولد حاجی حسین شبانی کاکارگل میں انتقال ہو گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیخ شبانی نے اسلامی تعلیم کے فروغ، سماجی خدمت اور دین کی تبلیغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

ہزاروں سوگواران نے ان کی جنازے میں شرکت کی ۔

ان کی میت کو اثنا عشر یہ کیمپس کارگل لایا گیا، جہاںان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔وہ الخوئی ئوفانڈیشن سے بھی وابستہ تھے اور آیت اللہ خوئی اور آیت اللہ سیستانی کے نمائندے تھے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، انہوں نے پورے ہندوستان اور بیرون ملک خاص طور پر تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر تبلیغ اور سماجی خدمات انجام دیں ۔