ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

جمعہ 25 جولائی 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) اتوار 27 جولائی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرت العین چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گی۔ ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی سے 3 اگست تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔