جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر نوسربازی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

جمعہ 25 جولائی 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) جعلی یا ٹیمپرڈ نمبرپلیٹ لگانے پر نوسربازی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

مراسلہ کے مطابق جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگانے پر مقدمہ کی دفعات تبدیل کردی گئیں، ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نمبرپلیٹ کی خلاف ورزی پرپاکستان پینل کوڈکی دفعہ 419اور 420کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،ستانوے اے کے تحت مزید مقدمات کا اندراج نہ کیا جائے۔جعلی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جائے،سیکٹر انچارجز بریفنگ کے دوران نفری کو کارروائی بارے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :