لاہور ہائیکورٹ، منشیات کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 25 جولائی 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 1320 گرام چرس برآمدگی کیس میں گرفتار محمد شہزاد کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ابھی تک چالان بھی جمع نہیں کروایا۔ اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا آصف اقبال نے دلائل میں کہا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے اور تفتیش میں اس پر جرم ثابت ہو چکا ہے۔ عدالت نے ناقابل ضمانت دفعات کے تحت ضمانت مسترد کر دی۔