سیالکوٹ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ، ترجمان ریسکیو 1122

جمعہ 25 جولائی 2025 16:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کپور والی میں کھیتوں میں کام کرنے کے دوران ٹرانسفارمر کے ساتھ لگی تاروں کو بانس کے ساتھ سیدھا کر تے ہوئے 37 سالہ غلام رسول کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔واضح رہے کہ جاں بحق شخص کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا جو روزگار کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم تھا ۔

متعلقہ عنوان :