بارانی زرعی یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرعائشہ ریاض کو آئی ایف بی اے کی جانب سے تین سرٹیفکیشنز سے نوازا گیا

جمعہ 25 جولائی 2025 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ریاض کو انٹرنیشنل فیڈریشن آف بائیو سیفٹی ایسوسی ایشنز (آئی ایف بی اے) کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تین سرٹیفکیشنز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بائیو رسک مینجمنٹ، بائیو سکیورٹی اور بائیولوجیکل ویسٹ مینجمنٹ میں کامیابی سے یہ سرٹیفکیشنز حاصل کیں وہ پاکستان کے ان 50 تصدیق شدہ پیشہ ور افراد میں شامل ہو چکی ہیں جنہوں نے سکیورٹی اور بائیولوجیکل ویسٹ مینجمنٹ میں ملک بھر میں یہ امتیازات حاصل کیے ہیں۔

عالمی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف دراصل ڈاکٹر عائشہ ریاض کی لگن اور بائیو سیفٹی سے ان کی غیر معمولی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے باضابطہ طور پر ا نہیں اسناد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر عائشہ ریاض نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون، رہنمائی اور سرپرستی نے اس سنگ میل کو عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔