بلوچستان میں منشیات کے خلاف جاری مؤثر اقدامات کے تسلسل میں انسداد پوست مہم کا آغاز

جمعہ 25 جولائی 2025 18:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) بلوچستان میں منشیات کے خلاف جاری مؤثر اقدامات کے تسلسل میں انسداد پوست مہم کا آغاز کر دیا گیا جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس مہم میں عملی شرکت کر رہا ہے۔جمعہ کو چمن میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم کے پہلے روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔

انسداد پوست مہم کا مقصد چمن اور گرد و نواح کے علاقوں میں پوست کی غیر قانونی کاشت کی روک تھام اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے مہم کے دوران پوست کی فصلوں کی نشاندہی، تلفی، اور متعلقہ قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔محکمہ ایکسائز کے افسران اور اہلکاروں نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پوست کی فصل کے خلاف مؤثر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی سطح پر آگاہی بھی دی گئی تاکہ منشیات کے خطرناک اثرات سے لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔حکومت بلوچستان کی ہدایت پر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پوست کی کاشت نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تباہ کن بھی ہیں ، یہ مہم آئندہ چند روز تک جاری رہے گی، جس میں دیگر اداروں کی شمولیت کے ساتھ مربوط کارروائیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :