کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینک دیا گیا

نامعلوم شخص نے بچی کو کھیتوں میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 26 جولائی 2025 13:05

کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینک ..
قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقہ کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کر دیا گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی کی لاش کو گلہ کاٹ کر بچی کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا، نامعلوم شخص نے بچی کو کھیتوں میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا مگر بچی جانبر نہ ہو سکی ، بچی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی کا گلہ کاٹنے کے دل دہلا دینے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور اس پر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا، اس کے عالوہ مریم نواز شریف کی جانب سے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔ ادھر فورٹ عباس پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی بیوی کا ریپ کروانے کے لیے اپنے دوستوں کو گھر بلایا، اس حوالے سے پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی، ایف آئی آر کے متن میں خاتون نے کہا کہ ’ٹھوکر جمیل شاہ کا رہائشی اس کا شوہر منشیات کا عادی ہے اور اکثر اپنے دوستوں کو نشہ کرنے کے لیے گھر بلاتا تھا، اسی طرح 27 جون کو اس کا شوہر نشے کی حالت میں اپنے 3 اور نشئی دوستوں کو بھی اپنے ساتھ گھر لے آیا۔

خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ’تینوں افراد نے اس کے شوہر کی رضامندی سے جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے مزاحمت کی اور شور مچا دیا، چیخ و پکار سن کر کچھ پڑوسی موقع پر پہنچ گئے جس پر اس کا شوہر اور دوست فرار ہو گئے‘، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ خاتون کی طرف سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کارروائی کرتے ہوئے شوہر اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا گیا‘۔